تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

ریفری کو تھپڑ مارنے والے بھارتی پہلوان پر تاحیات پابندی عائد

نئی دہلی: بھارت میں ریفری کو تھپڑ مارنے والے پہلوان پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں گرمی کی شدید لہر اور ہیٹ ویو کے دوران ارینا میں ایئر کنڈیشن نہ ہونے پر بھارتی پہلوان نے طیش میں آکر ریفری کو تھپڑ دے مارا جس پر ان پر تاحیات پابندی عائد کردی گئی۔

یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب برمنگھم میں رواں سال ہونے والے کامن ویلتھ گیمز کے لیے منگل کو ٹرائلز کے دوران ریفری نے 125 کلوگرام کیٹیگری میں بھارتی پہلوان ستیندر ملک کے مخالف کے حق میں فیصلہ سنا دیا۔

اپنے مخالف فیصلہ آنے پر پسینے میں شرابور ستیندر ملک نے شدید غصے میں آکر ریفری جگبیر سنگھ سے بدتمیزی کی اور چہرے پر تھپڑ دے مارا۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی پہلوان ستیندر سنگھ اپنے مخالف کے حق میں فیصلہ آنے پر ریفری کی جانب بڑھتے ہیں اور ریفری کو مغلظات بکنے کے بعد اسے تھپڑ دے مارتے ہیں۔

ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے عہدیدار ونود تومر کا کہنا ہے کہ کبھی بھی اس طرح کا واقعہ پیش نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ پہلوان نے ناصرف ریفری کو تھپڑ مارا بلکہ ان کو مارنے کی دھمکی بھی دی جس کے بعد ان کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرکے تاحیات پابندی عائد کردی گئی ہے۔

عہدیدار نے تصدیق کی کہ ٹرائلز کے دوران اے سی کام نہیں کر رہے تھے جس کی وجہ سے درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا جس کی وجہ سے پہلوان غصے میں تھے۔

Comments

- Advertisement -