تازہ ترین

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

بھارتی خواتین ریسلرز پولیس کی بدتمیزی پر برس پڑیں

بھارت کی خواتین ریسلرز پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر بدتمیزی کیے جانے پر برس پڑیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریسلر ونیش پھوگاٹ نے دوران احتجاج مبینہ طور پر پولیس اہلکار کی جانب سے بدتمیزی پر کہا کہ کیا ہم نے یہ دن دیکھنے کے لیے میڈل جیتے تھے۔

ونیش پھوگاٹ کا کہنا ہے کہ شراب کے نشے میں دھت ایک پولیس اہلکار نے دو خواتین ریسلرز پر حملہ کیا جبکہ اس کے ساتھ موجود اہلکار خاموش کھڑے سارا منظر دیکھتے رہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مجرم نہیں ہیں کہ ہمارے ساتھ ایسا رویہ اپنایا جارہا ہے۔‘

ونیش پھوگاٹ نے خواتین پولیس اہلکاروں کی عدم موجودگی پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’میرے ساتھ مرد پولیس اہلکاروں نے برا سلوک کیا اور دھکے دیے، خواتین پولیس اہلکار کہاں ہیں؟‘

دوسری جانب ریسلر بجرنگ پونیا نے کہا کہ میں حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ مجھے دیے گئے میڈل واپس لے لے۔‘

واضح رہے کہ ونیشن پھوگاٹ ٹریننگ کے دوران مبینہ طور پر ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے چیف برج بھوشن کی جانب سے جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے خلاف اپنے ساتھیوں سمیت احتجاج کر رہی ہیں۔

خیال رہے خواتین ریسلر 23 اپریل سے جنتر منتر میں دھرنا دے رکھا ہے۔

برج بھوشن

فیڈریشن نے برج بھوشن کو کلین چٹ دے دی وہ تاحال ریسلنگ فیڈریشن کے صدر ہیں۔ جب ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی تب ان ریسلرز میں سے کئی 23 اپریل کو دوبارہ جنتر منتر واپس آ گئیں۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ انکوائری رپورٹ ان کے ساتھ شیئر نہیں کی گئی اور مطالبہ کیا کہ اس رپورٹ کو عام کیا جائے۔

Comments

- Advertisement -