تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

بھارت کی اہم شخصیات کا وزیراعظم عمران خان کو خراجِ تحسین پیش

نئی دہلی : وزیراعظم عمران خان کی تقریر کو بھارت کے سنجیدہ حلقوں میں سراہا گیا اور بھارت کی اہم شخصیات نے وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ مودی کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی اہم شخصیات نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر کو سراہا اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ایکسی لینٹ پرائم منسٹر۔

مشہور مصنف اور صحافی سگاریگا گھوسے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے بیان میں کہا عمران خان کی تقریر ایک اسٹیٹسمین کی طرح تھی۔


پروفیسراشوک سویم نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ایک لیڈر کا طرز عمل ایسا ہی ہوتا ہے، وہ نہیں جومودی کا ہے، خوشی ہے پاکستان قیدی پائلٹ سےاچھا سلوک کررہا ہے، عالمی سطح پر پاکستان کے موقف کو پذیرائی مل رہی ہے جبکہ مودی کواحمقانہ شکست کا سامنا ہے۔

فلم میکر رام سمبرامانیان نے کہا شکریہ عمران خان، بھارت میں آپ نے کرکٹ کے دور سے زیادہ پرستار پیدا کرلیے، امید ہے نریندرمودی بھی جواب دے گا۔

مصنفہ سنجکتا باسو نےٹویٹ کیا مسٹر مودی آپ نے کچھ حاصل نہیں کیا، ہمارا پائلٹ قیدی بن گیا، حکومت کے بقیہ دنوں میں قیدی پائلٹ کو واپس لاکر چانس لےسکتے ہیں۔

صحافی اور مصنف بھوپینڈرا چاوبے نےمودی کومخاطب کرکے ٹویٹ کیا ہم نے حملہ کیا، پاکستان نے ہم پر کیا، اب ہمارا پائلٹ پاکستان کی تحول میں ہے، اس جنگ سے ہمیں کیا ملا؟ کیا اس سے دہشت گرد ختم ہوگئے، اگر نہیں تو اس سے آگے کیا ہوگا؟

گذشتہ روز پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر وزیراعظم عمران‌ خان نے بھارت کوایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا جنگ کسی بھی مسئلےکاحل نہیں، بیٹھ کربات چیت سےمسائل حل کرنے چاہئیں۔

مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان کی بھارت کوایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جارحیت کی توجواب دیناہماری مجبوری ہوگی، ، یہ کسی کواجازت نہیں کہ وکیل اورجج وہ خودبن جائے، بھارت کواسی لیے کہا ہمیں اپنےدفاع میں جوابی کارروائی کرناہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ کل اس لیےایکشن نہیں لیاکہ ہمیں نقصان کااندازہ نہیں تھا، ہم ایکشن لےکربھارت کانقصان کرسکتےتھے، آج ہم نےجوابی کارروائی کی،کوئی جانی نقصان نہیں کیا، بھارت کوپیغام دیاکہ آپ دراندازی کرسکتےہیں توہم بھی کرسکتےہیں۔

یاد رہے پاکستان کی جانب سے سرحدی حدود کی خلاف ورزی 2 بھارتی طیارے مار گرائے تھے، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایک بھارتی طیارہ آزاد کشمیر جبکہ دوسرامقبوضہ کشمیرکی حدودمیں گرا، زمین پر موجود افواج نے 2 بھارتی پائلٹ کو حراست میں لے لیا تھا۔

Comments

- Advertisement -