تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

عوام ایگزٹ پول کے جھانسے میں نہ آئیں: کانگریس کا مطالبہ

دہلی: بھارتی جماعت کانگریس نے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایگزٹ پولز کو یکسر نظر انداز کر دیں.

تفصیلات کے مطابق بھارتی انتخابات کا 7 واں اور  آخری مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ذرائع ابلاغ نے ایگزٹ پول جاری کر دیے.

ان پولز میں حکمران جماعت بی جے پی کو فاتح قرار دیا جارہا ہے. البتہ کانگریس نے مطالبہ کیا ہے کہ ان پولز کو اہمیت نہیں دی جائے اور نتائج کے لیے 23 تاریخ‌ہی کا انتظار کیا جائے.

اپوزیشن پارٹی کانگریس نے موقف اختیار کیا ہے کہ ووٹوں کی گنتی سے قبل ذرائع ابلاغ کے ایگزٹ پول فقط جھانسا ہیں. یہ ماضی میں‌ بھی غلط ثابت ہوچکے ہیں.

ادھر بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنر جی نے بھی کہا ہے کہ ان پولز پر اعتبار نہ کریں، مضبوط رہیں، ہم آخری تک مقابلہ کریں گے.

مزید پڑھیں: مودی کی پریس کانفرنس مذاق بن گئی، راہول گاندھی کی شدید تنقید

خیال رہے کہ بھارت کے سات مراحل پر مشتمل پارلیمانی انتخابات کے دوران ڈالے گئے ووٹوں کی گنتی جمعرات 23 مئی کو ہو گی۔

بیش تر ایگزٹ پول کے مطابق نریندر مودی کی سیاسی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے اتحاد کو 339 سے 365 کے درمیان نشستیں ملنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے.

دوسرے جانب بی جے پی کی قیادت نےمنگل 21 مئی کو ایک خصوصی اجلاس میں نئی حکومت کی تشکیل پر غور کرے گا۔

Comments

- Advertisement -