بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

بھارتی اب بھی مجھ سے نفرت کرتے ہیں! کیوی کرکٹر کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کو ون ڈے کرکٹ کے بہترین پلیئرز میں سے ایک مانا جاتا ہے تاہم بھارتی ان کے لیے کسی اور ہی طرح کے جذبات رکھتے ہیں۔

آئی سی سی ورلڈکپ 2019 میں 10 جولائی کو کیویز اور بھارتی ٹیم کے درمیان سیمی فائنل تھا جسے انڈین فینز آج بھی نہیں بھولے اور اس کی وجہ صرف ایک شخص مارٹن گپٹل ہیں۔ انھوں نے اپنی شاندار تھرو سے مہندرا سنگھ دھونی کو رن آؤٹ کرکے بھارتی جیت کی امیدیں ختم کردی تھیں۔

لیجنڈز لیگ کرکٹ 2023 کے دوران بات کرتے ہوئے، گپٹل نے انکشاف کیا کہ وہ جانتے ہیں کہ جس طرح اسٹمپس سے ان کی تھرو براہ راست ٹکرائی اس کا کوئی امکان نہیں تھا، یہ قسمت کا کھیل تھا۔

- Advertisement -

اربنائزرز حیدرآباد اسکواڈ میں شامل کیوی پلیئر نے کہا کہ مجھے بس اتنا یاد ہے کہ میں نے گیند کو اسٹمپس تھرو کیا اور میں خوش قسمت رہا کہ وہ پرفیکٹ تھرو تھی۔

گپٹل نے بھارتی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی مداح انھیں اب بھی نفرت بھرے پیغامات ارسال کرتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اگر آپ دوسرے الفاظ میں کہیں تو پورا بھارت مجھے بالکل پسند نہیں کرتا۔ مجھے اب بھی نفرت سے بھری کافی ساری ای میل موصول ہوتی ہیں۔

واضح رہے کہ نیوزنی لینڈ نے بھارت کو سیمی فائنل میں شکست دے کر 2019 کے فائنل میں جگہ بنائی تھی جہاں اسے انگلینڈ کے ہاتھوں مات ہوئی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں