بدھ, جون 10, 2026
اشتہار

بھارت میں پہلا ”سولر سٹی“ قائم کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

ہندوستان کی ریاست مدھیہ پردیش میں مہنگی بجلی سے نجات حاصل کرنے کے لئے عالمی ثقافتی ورثہ ‘سانچی’ کی جگہ ہندوستان کا پہلا سولر سٹی قائم کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مدھیہ پردیش کے رائے سین ضلع میں واقع عالمی ثقافتی ورثہ سانچی کو بھارت کا پہلا شمسی شہر بنایا گیا ہے جو 3 میگاواٹ بجلی پیدا کرے گا، گزشتہ روز ریاست کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے اس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اس سولر سٹی سے سالانہ 13 ہزار 747 ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی ہوگی جو 2 لاکھ 38 ہزار سے زائد درختوں کے برابر ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق اس پروگرام سے سانچی میں سالانہ 7.68 بھارتی کروڑ کے بجلی کے اخراجات بچائے جاسکیں گے۔

وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ بجلی پیدا کرنے کے لیے کوئلے سمیت دیگر وسائل کا استعمال کیا جاتا ہے جس سے ماحول پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں جو سولر سٹی سے کم ہوجائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ شہر دنیا کے لیے مثال ہوگا اور یہ ماحول کو بچانے کے لیے بھی ضروری ہے جب کہ جلد ہی سولر پمپ سے زراعت کے شعبے میں بھی مدد ملے گی۔اُ نہوں نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام کو دیگر شہروں میں بھی قائم کرنے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں