تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

مقبوضہ وادی میں بھارت کی گرفت کمزور ہوتی جارہی ہے، وزیر خارجہ

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت آنکھوں میں دھول جھونکنے کےلیے کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں قتل کرکے دہشتگرد بناکر پیش کرتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کشمیری نوجوانوں پر جاری بھارتی مظالم اور ظلم و بربریت کو آشکار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی افواج جبر و استبداد سے نہتے کشمیریوں میں خوف پھیلارہی ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ کشمری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ہے، آنکھوں میں دھول جھونکنے کےلیے مقتولین کو دہشتگرد بناکر پیش کیا جاتا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مقتولین کو دہشت گرد دکھا کر جھوٹے مقدمات درج کیے جاتے ہیں، اب دنیا بھارتی عزائم کو سمجھ چکی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں بھارت کی گرفت کمزور ہوتی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -