تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

بھارت کا یوم آزادی:‌ ہندوستانی عوام کا مودی سے استعفے کا مطالبہ

لندن/نئی دہلی : برطانیہ میں مقیم بھارتی شہریوں نے ہندوستان کے یوم آزادی (15 اگست) کے موقع پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں بڑھتے ہوئے ہراسگی، پرتشدد اور اقلیتیوں پر قاتلانہ حملوں کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے ہندوستانی تنظیم ڈایا اسپورا نے لندن کے ویسٹ منسٹر برج پر 15 اگست بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر احتجاج شروع کردیا۔

مظاہرین نے دوران احتجاج پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر وزیراعظم نریندر مودی سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

مذکورہ تنظیم کے رہنماؤں نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت اور ملک کے دیگر حصوں میں انتہا پسند گروہوں کی جانب سے مسلمانوں کی نسل کشی کے کھلے عام اعلانات کیے جارہے ہیں جس سے ملک میں نفرت کی فضا پروان چڑھ رہی ہے۔

تنظیم کے رہنما نے کہا کہ ہندوستان میں موجودہ دور حکومت میں مذہبی اقلیتوں اور دلتوں کے خلاف تشدد کو معمول بنایا ہے۔

ہندوستان میں 75 ویں یوم آزادی کے موقع ہے پر افسوس ہورہا ہے کہ آج بھارت کا سیکولر آئین بکھر کر رہ گیا ہے ملک میں فرقہ وارانہ اور ذات پات کے پُرتشدد کے واقعات نے ہندوستان کی زمین کو گھیر لیا ہے۔

جیلوں میں ہزاروں سیاسی قیدی ہیں اور لاکھوں لوگ کورونا وائرس کے بحران کی لاپرواہی اور بدانتظامی کے نتیجے میں اپنے پیاروں کے مرنے کے غم میں ہیں۔

اس گروپ نے ایک سوشل میڈیا مہم بھی شروع کی ہے جس میں ’مودی استعفیٰ دو‘ کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -