تازہ ترین

ضمنی انتخابات میں فوج اور سول آرمڈ فورسز تعینات کرنے کی منظوری

اسلام آباد : ضمنی انتخابات میں فوج اور سول...

طویل مدتی قرض پروگرام : آئی ایم ایف نے پاکستان کی درخواست منظور کرلی

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے...

ملک میں معاشی استحکام کیلئےاصلاحاتی ایجنڈےپرگامزن ہیں، محمد اورنگزیب

واشنگٹن: وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ملک...

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان مخالف ٹوئٹر مہم میں بھارت کے ملوث ہونے کا انکشاف

پاکستان کے خلاف ٹوئٹر مہم کے تانے بانے کھلنے لگے ہیں اور اس میں پڑوسی ملک بھارت کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق پاکستان مخالف ٹوئٹر مہم میں پڑوسی ملک بھارت کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے اور ٹوئٹر سیکیورٹی چیف نے ہندوستان اور ٹوئٹر انتظامیہ کی ملی بھگت کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

رپورٹ کے مطابق ہندوستان نے ٹوئٹر انتظامیہ کو بھارتی حکومت کا ایجنٹ پے رول پر رکھنے پر مجبورکیا۔ ٹوئٹر سیکیورٹی چیف نے یہ معاملہ امریکی ریگولیٹرز کے ساتھ اٹھا دیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے  کہ معاہدے کے تحت ہندوستان کو حساس یوزر ڈیٹا تک رسائی حاصل ہے اور ٹوئٹر انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق بھی کردی ہے۔

عالمی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر انتظامیہ ہندوستان کے خلاف ایک قانونی جنگ لڑ رہی ہے اور اس کا موقف ہے کہ ہندوستان ٹوئٹر پر غیر قانونی اقدامات اور کونٹینٹ میں ملوث ہے۔

ٹوئٹر سیکیورٹی چیف کے انکشافات اور انتظامیہ کی غفلت کو عالمی میڈیا نے دنیا کی سلامتی کو بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وقت آ گیا کہ پاکستان میں بھی اداروں کیخلاف مہم کے کرداروں کو انجام تک پہنچایا جائے اور اگر امریکا اسے قومی سلامتی اور جمہوریت کیلئے خطرہ سمجھتا ہے تو پاکستان کو بھی اقدامات کرنا ہونگے۔

Comments

- Advertisement -