تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بھارت کا سب سے چھوٹا خلائی شٹل لانچ کردیا گیا

بنگلور: بھارت نے آج اپنا پہلا ماڈل خلائی شٹل لانچ کردیا۔ یہ شٹل آر ایل وی تکنیک کے ذریعے لانچ کیا جانے والا بھارت کا پہلا شٹل ہے۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق خلائی شٹل کو مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے جنوب مشرقی اسپیس پورٹ سے راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا۔ یہ شٹل ایک عام خلائی شٹل کے حجم سے 6 گنا چھوٹا ہے۔ یہ شٹل 70 کلو میٹر اونچائی تک سفر کرے گا۔

بھارتی خلائی ادارے انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (آئی ایس آر او) کی جانب سے لانچ کیا جانے والا شٹل آر ایل وی (ری یوز ایبل لانچ سسٹم) یعنی قابل تجدید لانچ سسٹم کے تحت لانچ کیا گیا ہے اور جس راکٹ سے اسے لانچ کیا گیا وہ اب بھی دوبارہ قابل استعمال ہے۔ اس تکنیک سے بھارت اپنے خلائی سفر کو آسان اور کم خرچ بنانے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

بھارت کے خلائی ادارے کی سربراہ دیوی پرساد کا کہنا ہے کہ ہم نے آر ایل وی مشن کامیابی سے مکمل کیا ہے۔

آئی ایس آر او نے اس منصوبے کو صرف 14 ملین ڈالرز میں مکمل کیا ہے جو عام خلائی منصوبوں کے اخراجات کے مقابلے میں نہایت کم ہے۔

خلائی انڈسٹری میں لانچ کے لیے راکٹ بنانا بہت مہنگا عمل ہے اور لانچ کے بعد جب راکٹ بیکار ہوجاتے ہیں تو انہیں ٹھکانے لگانا بھی ایک مشکل اور خرچ طلب کام ہے۔ آر ایل وی تکنیک مستقبل میں خلائی انڈسٹری میں مزید کامیابیوں کا سبب بنے گی۔

Comments

- Advertisement -