تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

افلاس زدہ بھارت میں شادی پر 5 ارب روپے خرچ

ممبئی: بھارتی سیاست دان اور سابق وزیر جی جناردھن ریڈی کی بیٹی برہمنی کی پرتعیش شادی میں 5 ارب بھارتی روپے خرچ ہوئے جس پر افلاس زدہ بھارت میں برہمی کی لہر دوڑ گئی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق غربت سے پسے ہوئے بھارت میں عوام کی حالت دن بہ دن بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے مگر سیاست دان اپنے بچوں کی شادیوں پر اربوں روپے خرچ کرتے نظر آتے ہیں۔

حال ہی میں انڈیا کی کاروباری شخصیت اور سابق وزیر جی جناردھن ریڈی کی بیٹی برہمنی کی شادی پر پانچ ارب انڈین روپے خرچ آیا جس کے بعد عوام نے اس پرتعیش شادی پر سخت اظہار برہمی کیا۔

india-7

شادی کی تقریبات میں برازیلین سامبا ڈانس کے لیے پیش کیے گئے جبکہ شادی کے دعوت نامے سونے کی پلیٹوں میں دیے گئے اور خصوصی شو منعقد کیا گیا جس میں بالی ووڈ کے ستاروں نے پرفارمنس کے ذریعے شادی کی رنگینیوں میں مزید اضافہ کیا۔

india-5

تقریب میں 50 ہزار سے زائد مہمانوں سے شرکت کی۔ اطلاعات کے مطابق 2000 ٹیکسیوں نےمہمانوں کو شادی کی شرکت کے لیے لانے اور واپس لے جانے کا کام کیا اور خاص مہمانوں کے لیے 15 عارضی ہیلی پیڈز بھی تیار کیے گئے تھے۔

india-3

بنگلور پیلس میں شادی کی تیاریاں کئی ماہ میں مکمل ہوئیں۔ تقریبات کے لیے قدیم ہندو مندروں سے مماثلت رکھتے ہوئے سیٹس کی خصوصی تعمیر بھی کی گئی تھی۔

شادی کی تصاویر منظرعام پر آنے کے بعد یہ تقریب متنازع ہوگئی اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر موجود لوگوں نے سخت احتجاج کرتے ہوئے اسے ’’دولت کی فاحشانہ نمائش‘‘ قرار دیا۔

india-6

خیال رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے کرپشن روکنے کے اقدامات اور ہزار اور 500 روپے کے نوٹوں کی بندش کے اعلان کے چند روز بعد ہی یہ شادی منعقد کی گئی۔

india-8

مقامی اخبار نے شادی کے اخراجات کی تفصیل بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ دعوت ناموں پر 1 کروڑ، دلہن کی ساڑھی 17 کروڑ، دلہن کے زیورات 90 کروڑ جبکہ مہمانوں کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں پر لاکھوں روپے خرچ کیے گئے۔

Comments

- Advertisement -