تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

امریکی جریدے نیویارک ٹائمز نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا پول کھول دیا

نیویارک: امریکی جریدے نیویارک ٹائمز نے بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا پول کھول دیا، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کا دعویٰ ہے کشمیر میں سب صحیح ہے لیکن اب بھی ہزاروں پابند سلاسل ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی جریدے نیوریارک ٹائمز نے مقبوضہ کشمیر پر اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارتی فوجی کشمیر کی سڑکوں پر شہریوں کو پیلٹ گنز، آنسو گیس سے نشانہ بنارہے ہیں، بھارتی حکام کا اپنا دعویٰ ہے کہ 2 ہزار کشمیریوں کو حراست میں لیا ہے۔

امریکی اخبار نے رپورٹ میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں گرفتار افراد میں انسانی حقوق کے نمائندے، اساتذہ اور طلبا بھی شامل ہیں، بھارتی حکام نے تسلیم کیا کہ گرفتار افراد میں 14 سال کے بچے بھی شامل ہیں۔

[bs-quote quote=”کشمیریوں کو جھکانا ہندو انتہا پسندوں کا پرانا خواب ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”امریکی اخبار”][/bs-quote]

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کشمیریوں کی گرفتاریاں آرٹیکل 370 کے خاتمے سے پہلے اور بعد میں کی گئیں، مقبوضہ کشمیر کی سڑکوں پر آج بھی بھارتی فوجی دندناتے پھر رہے ہیں۔

امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ بھارتی حکام بتانے کو تیار نہیں ہیں کہ اتنی بڑی گرفتاریوں کی وجہ کیا ہے، بعض کشمیریوں کو ایئرفورس کے ذریعے لکھنو، آگرہ کی جیل میں منتقل کیا گیا ہے، گرفتار کشمیریوں کو خفیہ طور پر بنارس جیل منتقل کی جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کو جھکانا ہندو انتہا پسندوں کا پرانا خواب ہے، مقبوضہ کشمیر بھارت کی واحد مسلم اکثریت آبادی ہے، کشمیریوں کی بھارت کے خلاف جدوجہد دیہائیوں سے جاری ہے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وادی میں ’کشمیر کا حل صرف بندوق‘ کے نعروں کی گونج ہے، کشمیر کی سرحد کے دونوں پار صورت حال خطرناک ہے۔

نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ سرحد کے دونوں طرف فوجیوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، دونوں ایٹمی ممالک کو امریکی صدر ٹرمپ نے تناؤ کم کرنے پر زور دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -