بدھ, اپریل 15, 2026
اشتہار

بھارت کی جوہری طاقت میں اضافہ پاکستان کے لیے خطرہ ہے: ناصر جنجوعہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی سلامتی کے مشیر لیفٹننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کا کہنا ہے کہ پاکستان امن کی اہمیت دنیا کے تمام ملکوں سے زیادہ بہتر سمجھتا ہے۔

عالمی امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کی دفاعی قوت اور جوہری طاقت میں اضافہ پاکستان کی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ عالمی طاقتیں پاکستان کے ساتھ امتیازی سلوک بند کریں۔

لیفٹننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے روس سے نہیں کہا تھا کہ افغانستان پرچڑھائی کرے، یہ ان کا اپنا فیصلہ تھا۔ پاکستان اور افغانستان مجبوراً اس جنگ کا حصہ بنے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں جنگ کی اس لہر کو خاتمے تک لے جانا ہوگا جس نے مسلم ممالک کو محصورکرکے رکھ دیا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں