تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

لاہور دھماکے کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں، مشیر قومی سلامتی

لاہور: جوہر ٹاؤن ڈھماکے کرانے والے شخص کا بھارتی ایجنسی ” را” سے تعلق بے نقاب ہوگیا ہے، وفاقی وزیر اطلاعات اور مشیر قومی سلامتی نے عالمی برادری سے اہم مطالبہ کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری اور مشیر قومی سلامتی نے آئی جی پنجاب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جوہر ٹاؤن میں کئے گئے دھماکے میں بھارتی شہری ملوث پایا گیا، جس کا تعلق را سےہے، دہشت گردی کی کال ریکارڈ سمیت رقوم کی منتقلی کی تمام تفصیلات موجود ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ثابت ہوچکا کہ پ اکستان میں دہشت گردی کرانے میں بھارت کا بڑاحصہ ہے، بھارت کی پاکستان میں دہشت گردی کےمضبوط شواہد موجودہیں، بھارت پاکستان میں دہشت گرد نیٹ ورک کو سپورٹ کررہا ہے۔

پریس کانفرنس میں مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے بتایا کہ ایجنسیز میں مربوط روابط کے ذریعےملزمان تک پہنچے، اس میں کوئی ابہام نہیں کہ دھماکے کےتانے بانے بھارت سےملتے ہیں، کوئی ابہام نہیں کہ حملے کاماسٹرمائنڈ کون اور فنڈنگ کہاں سے ہوئی؟

مشیر قومی سلامتی نے بتایا کہ کال ریکارڈ سمیت بھارت کے کس بینک سے پیسے منتقل ہوئے تمام تفصیلات موجود ہیں، بھارت سے پاکستان میں دہشتگردی کیلئےتیسرے ممالک سے پیسے بھجوائے گئے، وقت آگیا ہے کہ دنیا دہشتگردی میں ملوث اصل ملک کی تحقیقات کرے۔

معید یوسف نے کہا کہ جس دن دھماکا ہوا اس دن ہزاروں انویسٹی گیشن انفرا اسٹرکچر پر سائبر حملے ہوئے، جوہرٹاؤن دھماکے کی اسپانسر شپ بھارت سے جڑی ہے، ہم بھارت کا اصل چہرہ پہلے کی طرح دوبارہ بھی سامنے لائیں گے،بھارت کب تک کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے الزام لگاتارہےگا، یہ کیسا ڈرون حملے تھا جو بھارت میں ہوا اور نقصان بھی نہیں ہوا؟۔

مشیر قومی سلامتی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کوشش آخر تک یہی رہےگی کہ افغان مسئلے کا سیاسی حل ہو، پاکستان کی ترجیح ہے کہ افغانستان میں خانہ جنگی کی صورتحال نہ ہو دوسری جانب پاکستان نے سرحد پر باڑ لگائی ہے جس کام تقریباً مکمل ہے۔

اس موقع پر آئی جی پنجاب انعام غنی نے جوہر ٹاؤن حملے کی تحقیقات سے متعلق مفصل بریفنگ دی اور بتایا کہ اکیس جون کو عید گل نے اسی گاڑی پر پورے علاقے کی ریکی کی، بائیس جون کو عیدگل نے رکشے کےذریعے پورے علاقےکی ریکی کی، عیدگل افغان نژاد ہے ، پنجاب میں رہائش کی وجہ سےمقامی زبان سے بخوبی واقف تھا۔

آئی جی پنجاب انعام غنی نے بتایا کہ عیدگل نےگاڑی کو اسلام آباد میں تیار کیا اس کی بیوی نے بھی مدد کی، عیدگل نے اسی گاڑی میں تقریباً 12گھنٹے موٹروے پر گزارے، عیدگل کی گاڑی کےموٹر وے پرانٹری اور ایگزٹ میں بارہ گھنٹےکا فرق تھا، ملزم عیدگل گاڑی کو جوہر ٹاؤن میں دھماکے کی جگہ پر کھڑی کی۔

آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ پیٹرپال نے جن لوگوں کےذریعےگاڑی حاصل کی وہ بھی ہمارے پاس ہیں، پیٹرپال سے متعلق تمام شواہد اور ریکارڈ ہمارے پاس ہے، گاڑی میں بیس کلودھماکاخیزمواد استعمال کیاگیاتھا، دھماکاخیزمواد ایسےنصب تھا کہ گاڑی کاایک پرزہ بھی بعدمیں نہ ملے۔

Comments

- Advertisement -