جمعرات, جنوری 15, 2026
اشتہار

بھارت کی نیوزی لینڈ کیخلاف ریکارڈ فتح

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت نے نیوزی لینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دے کر دو میچوں کی سیریز ایک صفر سے جیت لی۔

وانکھیڈے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے چوتھے روز بھارت کے 540 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں ‏کیوی ٹیم ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 167 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

بھارت نے 372 رنز کے بڑے مارجن سے فتح سمیٹی جو کہ ہوم گراؤنڈ پر بھارت کی رنز کے اعتبار سے ریکارڈ ‏کامیابی ہے۔

اس سے قبل 2015 میں دہلی ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کو337 رنز کے بڑے مارجن سے بھارت نے شکست دی تھی۔

اسپنر یادیو اور ایشون نے 4،4 وکٹیں حاصل کر کے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ واضح رہے کہ کانپور میں ‏کھیلے گئے سیریز کا پہلا میچ سنسنی خیز مقابلے کے بعد ڈرا ہو گیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں