تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

بھارت کی مسلسل دوسری شکست، دلچسپ اور طنزیہ میمز کی بھرمار

یو اے میں جاری ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کی مسلسل دوسری شکست پر سوشل میڈیا پر صارفین پھٹ پڑے اور طنزیہ میمز کی بھرمار ہوگئی۔

یو اے ای میں جاری ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت کی پاکستان کے بعد سری لنکا سے بھی ہار اور مسلسل دوسری شکست نے اسے فائنل کی دوڑ سے تقریباْ باہر کردیا ہے، بھارت کی اس کارکردگی پر سوشل میڈیا پر ایک طوفان برپا ہوگیا ہے اور صارفین کی جانب سے دلچسپ اور طنزیہ میمز کی بھرمار ہوگئی ہے۔

بھارت کی مسلسل شکست نے ٹورنامنٹ میں اس کے باقی رہنے سے متعلق اگر مگر کی کہانی شروع ہوگئی ہے۔ اگر آج پاکستان نے افغانستان کو شکست دے دی تو گرین شرٹس اور سری لنکن ٹیم ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ جائیں گی اور یہ اگر مگر کا سلسلہ ختم ہوجائے گا لیکن اگر نتیجہ الٹ ہوتا ہے تو پھر یہ اگر مگر یوں ہوگا۔

اگر سری لنکا اپنا آخری میچ جیت جاتی ہے تو وہ فائنل کے لیے یقینی کوالیفائی کرلے گی، اگر پاکستان اپنے بقیہ دونوں میچ ہار گیا اور بھارتی ٹیم نے آخری میچ میں افغانستان کو شکست دے دی تو 3 ٹیموں بھارت، پاکستان اور افغانستان کے 2،2 پوائنٹس ہوجائیں گے لیکن اس میں بھی فائنل میں پہنچنے کیلئے معاملہ رن ریٹ پر جائے گا۔

اگر افغانستان پاکستان اور بھارت سے، پاکستان اپنے آخری میچ میں سری لنکا سے جیتے تو تین ٹیمیں چار چار پوائنٹس پر ہوں گی۔اس پر بھی فائنل میں پہنچنے کا فیصلہ رن ریٹ پر ہوگا۔

دوسری جانب اس اگر مگر کے امید افزا کھیل سے دور بھارت کی مسلسل دوسری ناکامی پر سوشل میڈیا پر میمز کا طوفان آگیا، ایک دل جلے صارف نے تو یہ ٹوئٹ کیا کہ بھارتی ٹیم نے فائنل کیلئے تو نہیں البتہ ممبئی ائیرپورٹ کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے ساتھ میں برائے فروخت کا ٹیگ بھی لگا دیا ہے۔


بھارتی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر سب نے بھانت بھانت کی بولیاں بولنی شروع کردی ہیں، کسی نے ٹیم کو ائیر پورٹ کا راستہ دکھایا تو کسی نے اسے آئی پی ایل کھیلنے کا مشورہ دیا ہے۔

ایک صارف نے ٹوئٹر پر ہاتھوں میں بڑے پتھر اٹھائے کچھ افراد کی تصویر اس کیپشن کے ساتھ پوسٹ کی ہے کہ ’’بھارتی شائقین کرکٹ ٹیم کے انتظار میں ممبئی ایئرپورٹ پر‘‘۔


بعض صارفین کے کچھ مزاحیہ فلمی سین کی تصاویر دلچسپ اور طنزیہ کیپشنز کے ساتھ پوسٹ کی ہیں۔

Comments

- Advertisement -