بھارتی کرکٹر تلک ورما انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچز کی ٹی 20 سیریز کے ابتدائی تین میچز سے باہر ہوگئے۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق تلک ورما نے راجکوٹ میں سرجری کروائی ہے جس کے بعد انہیں ڈاکٹروں نے آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
بورڈ کا کہنا ہے کہ سیریز کے بقیہ دو میچز میں ان کی شرکت کا فیصلہ فٹنس سے مشروط ہوگا۔
تلک ورما نے منگل کو وجے ہزارے ٹرافی میں حیدرآباد کی جانب سے بنگال کے خلاف میچ کھیلا تھا، تاہم اطلاعات کے مطابق انہیں دوران میچ کوئی چوٹ نہیں لگی۔
تاہم بعد میں درد کی شکایت پر فوری طور پر اسکین کیے گئے جس کے بعد سرجری کی گئی۔
واضح رہے کہ تلک ورما نے 40 ٹی 20 میچز کھیلے ہیں اور اپنے آخری تین میچوں میں سے دو میں نصف سنچریاں اسکور کی ہیں۔
بھارت 7 فروری کو امریکا کے خلاف گروپ اے میں ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا میچ کھیلے گا۔


