بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

بھارتی کرکٹ بورڈ نے بڑا اعلان کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے خواتین کرکٹرز کو مرد کرکٹرز کے برابر میچ فیس ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ‘ مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ صنفی امتیاز سے نمٹنے کے لیے ہم نے پہلا قدم اٹھایا ہے، ہم اپنی خواتین کرکٹرز کے لیے مساوی فیس کی پالیسی نافذ کررہے ہیں۔

جے شاہ کا کہنا تھا کہ صنفی مساوات کے اس نئے دور میں اب مرد اور خواتین کرکٹرز کی میچ فیس ایک جیسی ہوگی، انہوں نے مزید کہا کہ ‘میں نے مساوی تنخواہ کے حوالے سے اپنی خواتین کرکٹرز سے وعدہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل یہ اصول نیوزی لینڈ میں لاگو ہو چکا ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Team India (@indiancricketteam)

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں