سابق بھارتی کرکٹر آکاش چوپڑا کا کہنا ہے ک بھارت کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کھیلنے کے امکانات کم ہیں اگر فائنل کھیل لیتے ہیں تو یہ معجزہ ہوگا۔
سابق اوپنر آکاش چوپڑا نے جنوبی افریقا کے خلاف ہوم سیریز میں 2-0 سے شکست کے بعد بھارت کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن فائنل میں پہنچنے کے امکانات پر روشنی ڈالی۔
جنوبی افریقا نے گوہاٹی میں 480 رنز کے بھاری مارجن سے بھارت کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کی۔
بھارت لگاتار چوتھی شکست کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر چلا گیا ہے اور سائیکل میں صرف 9 ٹیسٹ میچز باقی ہیں اور بھارتی ٹیم کو سری لنکا، نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے ہوم سیریز کھیلنی ہے۔
یہ پڑھیں: گواسکر نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے ’پوسٹ مارٹم‘ کا مطالبہ کردیا
یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے آکاش چوپڑا نے کہا کہ ہم فی الحال ڈبلیو ٹی سی میں پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں نمبر پر ہیں اور مجھے یقین نہیں ہے کہ ہم فائنل میں جگہ بنالیں، اگر ہم کوالیفائی کرتے ہیں تو یہ معجزہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس سری لنکا کے خلاف سیریز، نیوزی لینڈ کے خلاف ان کے ملک میں سیریز اور پھر آسٹریلیا کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریز ہے۔
سابق کرکٹر نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف پانچوں میچ جیتنا تقریباً ناممکن ہے اور ہمارے فائنل کھیلنے کے امکانات انتہائی کم ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


