تازہ ترین

آئی ایم ایف کا پاکستانی عوام کو پٹرول پر سبسڈی دینے پر تحفظات کا اظہار

اسلام آباد : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم...

توشہ خانہ کیس، عمران خان اور اہلیہ آج نیب راولپنڈی میں طلب

قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے پی ٹی آئی...

عمران خان نے چیف جسٹس کو اپنے قتل کی سازش سے آگاہ کردیا

لاہور : چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے...

ان کا مقصد مجھے راستے سے ہٹانا ہے ، عمران خان

لاہور : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا...

روڈ ریج کیس: نوجوت سنگھ سدھو کو قید کی سزا سنادی گئی

نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے پنجاب کانگریس کے سابق صدر اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کو قید کی سزا سنادی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سدھو نے انیس سو اٹھاسی میں بھارتی پنجاب میں سڑک پر جھگڑے کے دوران ایک شخص کو اپنے دوست کے ساتھ مل کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا،جس کے بعد اس کی موت ہوگئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ پیش آیا اس وقت نوجوت سنگھ سدھو بھارتی کرکٹ ٹیم کا حصہ تھے جس پر بھارتی سپریم کورٹ نے نوجوت سنگھ سدھو کو ایک ہزار روپے جرمانے کے ساتھ چھوڑ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن ہارنے پر سدھو حیران، ارچنا نوکری کیلئے پریشان

بعد ازاں ستمبر دوہزار اٹھارہ میں بھارتی سپریم کورٹ نے مرنے والے شہری کے اہل خانہ کی جانب سے دائر نظرثانی کی درخواست پر سدھو کو نوٹس جاری کیا تھا۔

بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نوجوت سنگھ سدھو کا ٹوئٹ سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے لکھا کہ قانون کی بالادستی کے سامنے سر تسلیم خم کریں گے۔

Comments