تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

سیریز جیتنے کے بعد قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا عندیہ

لاہور: قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بنگلادیش کے خلاف سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کے بعد آخری میچ میں تبدیلیوں کا عندیہ دے دیا۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کی اختتامی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ کھلاڑیوں نے اچھا پرفارم کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلائی، ہمیں اس سیریز میں کامیابی کی اشد ضرورت تھی، گزشتہ سیریز اچھی نہیں تھیں اس لیے یہ سیریز جیتنا اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بنگلادیش کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

بابر اعظم نے کہا کہ نوجوانوں اور تجربہ کار کھلاڑیوں کا اچھا کمبی نیشن تھا، نوجوان بولرز نے عمدہ کارکردگی دکھائی اور سینیئرز بیٹسمینوں نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ سے قبل نوجوانوں کو گروم کرنا چاہتے ہیں انہیں موقع دے کر صلاحیتوں کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں، سیریز جیتنے کے بعد اب تیسرے میچ میں مزید نوجوانوں کو ٹیم میں شامل کر کے انہیں موقع فراہم کریں گے۔

قومی ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ سینیئرز اور جونیئرز دونوں ہی میرے لیے آسانیاں پیدا کرتے ہیں، جب بیٹنگ کرتا ہوں تو بطور بیٹسمین اننگز کو آگے بڑھاتا ہوں، کپتانی کا پریشر نہیں لیتا بس اپنا نیچورل گیم کھیلتا ہوں۔

Comments

- Advertisement -