The news is by your side.

Advertisement

کراچی کے مزید علاقوں کو بھی سیل کرنے کا عندیہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت کروناوائرس سے متعلق اہم اجلاس ہوا، جس میں کراچی کے ضلع جنوب کے بعض علاقوں کو بھی سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں اہم عہدیداروں، ماہرڈاکٹزر، فلاحی اداروں کے سربراہان، ایف آئی اے، رینجرز اور پولیس حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کرونا سے متعلق جو رپورٹیں آرہی ہیں اس سے پریشان ہوگیا ہوں، اس پریشان کن صورتحال سے نکلنا چاہتا ہوں، ہم نے ضلع شرقی کی 11 یوسز کو سیل کردیا ہے، کرونا وائرس کیسز میں اضافہ تشویش ناک ہے، سخت صورتحال کے باعث پریشانی کا سامنا ہے۔

کرونا روک تھام:‌ کراچی کی سیل کی گئی یوسیز کے قواعد و ضوابط اور علاقوں‌ کے نام

اجلاس میں امتیاز شیخ نے وزیر اعلیٰ سندھ کو راشن کی تقسیم سے متعلق بریفنگ دی۔ امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ ہمارا سسٹم بالکل شفاف ہے اور مستحق لوگوں تک راشن پہنچ رہا ہے۔

خیال رہے کہ قبل ازیں کراچی کی ضلعی انتظامیہ نے کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے شہر کی 11 یونین کونسلوں کو سیل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت کے مطابق مذکورہ علاقوں میں پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موجود ہے، تمام یوسیز کے داخلی اور خارجی راستوں کو بند کردیا گیا، جبکہ انتظامیہ تمام مکینوں کے کرونا ٹیسٹ‌کے انتظامات بھی کررہی ہے۔

Comments

یہ بھی پڑھیں