ہفتہ, مارچ 14, 2026
اشتہار

بھارتی طیارے کے ٹوائلٹ سے مشکوک خط ملنے پر کھلبلی مچ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

کولکتہ (14 فروری 2026): بھارتی ایئر لائن انڈیگو کے ایک طیارے کے ٹوائلٹ سے دھمکی آمیز خط ملنے پر اسے فوری آئسولیشن منتقل کر دیا گیا۔

کولکتہ کے نیتا جی سبھاش چندر بوس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اُس وقت کھلبلی مچ گئی جب شیلانگ جانے والی انڈیگو کی ایک پرواز کے ٹوائلٹ سے ہاتھ سے لکھی ہوئی بم کی دھمکی موصول ہوئی۔

انڈیگو کی پرواز 6E-7304 کے عملے کے ایک رکن کو طیارے کے ٹوائلٹ سے مشکوک خط ملا جس میں جہاز میں دھماکہ خیز مواد کی موجودگی کا ذکر تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت سے بنکاک جانے والے طیارے میں بم کی اطلاع

اس اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے طیارے کو مین ٹرمینل اور دیگر رن ویز سے دور ایک مخصوص محفوظ جگہ پر منتقل کر دیا گیا اور تمام مسافروں کو جہاز سے اتار لیا گیا۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق تمام مسافروں اور عملے کو بحفاظت نکال لیا گیا، فی الحال طے شدہ طریقہ کار کے تحت کارروائی جاری ہے جس میں طیارے کے اندرونی حصے کی مکمل تلاشی اور تمام دستی و چیک ان سامان کی دوبارہ اسکیننگ کی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد سینٹرل انڈسٹریل سکیورٹی فورس کی بھاری نفری کو آئسولیشن زون کے گرد تعینات کر دیا گیا۔ ایئرپورٹ کی مخصوص گاڑیاں، بشمول فائر ٹینڈر اور ہائی ویزیبلٹی جیکٹس پہنے ہوئے گراؤنڈ اسٹاف کو آپریشن میں تال میل کرتے دیکھا گیا۔

تمام مسافروں کا سامان طیارے سے اتار کر رن وے پر رکھ دیا گیا جہاں سراغ رساں کتوں اور بم ڈسپوزل یونٹس کے ذریعے اس کی خصوصی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔

ایئرپورٹ حکام نے تاحال کسی مشکوک شے کے ملنے کی تصدیق نہیں کی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں