بھارت میں انڈیگو کی فلائٹ کینسل ہونے پر دولہا اور دلہن کو اپنی ہی شادی کے استقبالیے میں آن لائن شرکت کرنا پڑ گئی۔
انڈیگو فلائٹس کی بڑے پیمانے پر منسوخی کے نتیجے میں گزشتہ رواز ہبلی میں ویڈیو کال کے ذریعے شادی کے ریسپشن میں دولہا اور دلہن نے آن لائن شرکت کی۔
نوبیہاتا جوڑا جو بھونیشور سے ہبلی کے لیے پرواز کرنے والے تھے لیکن مقررہ وقت پر مقام پر نہیں پہنچ سکے۔
ہبلی کی میدھا کھیرساگر اور بھونیشور کے سنگم داس کی شادی 23 نومبر کو ہوئی تھی اور ان کی شادی کا استقبالیہ 3 دسمبر کو ہبلی کے گجرات بھون میں ہونا تھا۔ دولہا اور دلہن نے بھونیشور سے بنگلور کے راستے ہبلی جانے کا منصوبہ بنایا تھا۔
A newly wed techie couple forced to attend their own reception online after their Indigo flights from Bhubaneswar-Hubbali were cancelled. The bride’s parents having already invited relatives decided to broadcast their live feed on a big screen. #IndigoDelay #FlightCancellations pic.twitter.com/jO7lTgm8lZ
— Deepak Bopanna (@dpkBopanna) December 5, 2025
تاہم، انہوں نے پایا کہ بھونیشور سے 2 دسمبر کو ان کی انڈیگو کی پرواز پہلے تاخیر کا شکار ہوئی، اور بعد میں منسوخ کر دی گئی۔
دوسرے ہوائی اڈوں سے متبادل پروازوں کے لیے ان کی تلاش بے سود ہو گئی کیونکہ وہ بھی منسوخ کر دی گئیں۔
آخری حربے کے طور پر دلہن کے والدین نے ورچوئل میرج ریسپشن کا انتظام کیا۔ نوبیاہتا جوڑے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہبلی میں اپنے خاندان میں شامل ہوئے۔ تقریباً 650 ممبران نے اس میں شرکت کی۔
دلہن کے والد نے کہا کہ اگرچہ قدرے مایوسی ہوئی لیکن مہمان خوش تھے کہ وہ اس جوڑے کو اسکرین پر دیکھ سکتے ہیں اور انہیں مبارکباد دے سکتے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


