بھارتی طیارے کی کویت سے حیدرآباد جانے والی پرواز کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد ممبئی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کرائی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھمکی مبینہ طور پر حیدرآباد ایئرپورٹ کو ای میل کے ذریعے موصول ہوئی تھی، جس پر احتیاطاً پرواز کو ممبئی کی طرف موڑ دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ طیارہ محفوظ طریقے سے لینڈ ہو گیا ہے اور اسے مکمل سیکیورٹی چیکنگ کے لیے آئسولیشن میں منتقل کر دیا گیا ہے، طیارے کی سرچنگ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مودی کے طیارے کو بم سے اُڑانے کی دھمکی
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ تمام مسافر محفوظ ہیں، جبکہ ایئرپورٹ اور ایئرلائن حکام قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر دھمکی ملنے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور جہاز میں موجود تمام افراد کی حفاظت کو یقینی بنا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ بھارتی ایئر لائن کی پروازوں، ایئرپورٹ، ریلوے اسٹیشن اور تعلیمی اداروں کو بم سے اڑانے کی دھمکیاں پہلے بھی موصول ہو چکی ہیں جو بعد میں جعلی ثابت ہوئیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


