پیر, فروری 16, 2026
اشتہار

انڈیگو کا مسافر طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی ایئرلائن انڈیگو کا مسافر طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وارانسی ایئرپورٹ پر گورکھپور سے بنگلورو جانے والی پرواز کے طیارے کو پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی۔

طیارے کے اڑان بھرنے کے 15 منٹ بعد جونپور کے پاس 16 ہزار فٹ کی بلندی پر پرندہ ٹکرایا جبکہ اس میں 216 مسافر سوار تھے۔

پرندہ ٹکرانے کی وجہ سے طیارے کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا ہے۔

پائلٹ نے اے ٹی سی سے فوری طور پر رابطہ کیا اور اسے باحفاظت وارانسی ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کروائی گئی۔

واقعے کے بعد انڈیگو نے پرواز منسوخ کردی اور مسافروں کے ٹھہرنے کے لیے وارانسی شہر کے مختلف ہوٹلوں میں انتظام کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق انڈیگو کی تکنیکی ٹیم طیارے کو پہنچنے والے نقصان کی جانچ کررہی ہے۔

ایئرلائن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اور اس معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں