جے پور (16 جون 2026): راجھستان کے سابق وزیراعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا ہے کہ اگر آج اندرا گاندھی زندہ ہوتیں تو بی جے پی پر پابندی لگا دیتیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راجسھتان کے سابق وزیراعلیٰ اشوک گہلوت ن ے جے پور میں ایک ایوارڈ تقریب سے خطاب میں بی جے پی اور مودی سرکاری کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ملک اس وقت انتہائی خطرناک حالات سے گزر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج اگر اندرا گاندھی زندہ ہوتیں تو بی جے پی اور اس جیسی فرقہ پرست جماعتوں پر پابندی لگا دیتیں۔
اشوک گہلوت نے کہا کہ بی جے پی عوام کی ترقی اور فلاح کو پس پشت ڈال کر مذہب کی سیاست کر رہی ہے اور مرکزی حکومت جان بوجھ کر مذہبی کشیدگی اور فسادات کو فروغ دے رہی ہے۔
سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہندوتوا حامی عناصر کو مشتعل کر کے اقتدار برقرار رکھنا ہی بی جے پی کا مقصد بن چکا ہے۔ اگر عوام بی جے پی کی پالیسیوں اور "فریب” کو نہ سمجھ سکے تو مستقبل میں اس کے نتائج خود انہیں ہی بھگتنا پڑیں گے۔


