کراچی : صدر سٹی تاجر اتحاد نے کاروبار کھولنے سے متعلق مشروط اجازت پر کہا ہے کہ انڈر ٹیکنگ بنالی ہے لیکن انفرادی طور پر حلف نامے کمشنر کراچی اور محکمہ داخلہ میں جمع کرائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کرونا وائرس کے باعث گزشتہ کئی روز سے لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے باعث کروڑوں غریب و دیہاڈری دار مزدوروں کے گھر میں فاقوں نوبت آن پہنچی ہے کیونکہ کاروبار نہ ہونے کے باعث غریب طبقہ تنخواہوں سے محروم ہوگیا ہے۔
گزشتہ کئی روز سے حکومت اور تاجروں کے درمیان کاروبار کھولنے کےلیے رسہ کشی جاری تھی، تاہم اب حکومت کی جانب سے کاروباری حضرات کو مشروط اجازت دے دی گئی ہے۔
سٹی تاجر اتحاد کا کہنا ہے کہ کاروبار یا دفاترکھولنے کیلئے ایس او پی پر عملدر آمد کیلئے انڈرٹیکنگ بنالی، ہفتہ اور اتوار چھٹی کی وجہ سے انڈر ٹیکنگ پیر کو جمع کرائی جاسکے گی۔
صدر تاجر سٹی اتحاد کا کہنا ہے کہ انڈرٹیکنگ جمع کرانے تک کام والی جگہ پر نوٹیفکیشن کی کاپی آویزاں کرنا ہوگی، انڈر ٹیکنگ ملازمین کی لسٹ، شناختی کارڈ اور پتے فراہم کیے جائیں گے۔
سندھ میں کاروبار کھولنے کی مشروط اجازت کا نوٹیفکیشن جاری
خیال رہے کہ کچھ دیر قبل محکمہ سندھ کی جانب سے کاروبار کھولنے کا نوٹیفیکشن جاری کیا گیا ہے، جس میں محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے کہ دکاندار اسٹاف کو گلوز، سینیٹائزر فراہم کرنے پابند ہوں گے اور کسی بھی قیمت پر دکان پر کسٹمر کے آنے کی اجازت نہیں ہوگی، صرف آن لائن آرڈر لیے جائیں گے اور آن لائن کاروبار کا اطلاق 27 اپریل سے تاحکم ثانی ہوگا۔