تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

انڈونیشیا طیارہ حادثہ، جہاز میں پہلے سے تکنیکی خرابی تھی، رپورٹ

جکارتہ: انڈونیشیا میں تباہ ہونے والے طیارے کا بلیک باکس مل گیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ جہاز تکنیکی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشی طیارہ حادثے کی تحقیقات کرنے والے افسران نے انکشاف کیا کہ بلیک باکس سے ملنے والے شواہد میں یہ بات سامنے آئی کہ دورانِ پرواز ایئر اسپیڈ کی ریڈنگ درست نہیں تھی۔

حکام کے مطابق طیارے میں خرابی گزشتہ پروازوں کے دوران بھی موجود تھی جسے دور نہیں کیا گیا، فضا میں بلندی کی ریڈنگ اور پائلٹ اور فرسٹ آفیسر کی ڈیوائسز بھی تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا سبب بنیں۔

بلیک باکس سے سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق گزشتہ چارپروازوں کے دوران جہاز کی رفتار میں بے ترتیبی پائی گئی مگر حکام نے اس خرابی کو دور کرنے پر کوئی توجہ نہیں دی۔

مزید پڑھیں:  نجی ایئرلائن کا طیارہ سمندر میں گرکر تباہ

تحقیقاتی افسران کے مطابق بلیک باکس سے یہ معلومات بھی سامنے آئیں کہ دوران پرواز انجن میں خرابی تھی جس کی وجہ سے طیارے میں بیٹھے مسافروں کو شور کی وجہ سے تشویش بھی تھی۔

بلیک باکس سے ملنے والی ریکارڈنگ سے یہ بات بھی سامنے آئی کہ پائلٹ بروقت اقدامات کر کے جہاز کو باحفاظت اتار سکتا تھا مگر وہ ناتجربے کاری کی وجہ سے کچھ بھی نہ کرسکا جس کی وجہ سے طیارہ گر کر تباہ ہوا۔

دوسری جانب طیارے میں موجود مسافروں کے لواحقین نے حکومت سے تفصیلات سامنے لانے اور ایئرلائن پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا جبکہ کمپنی کے مالک نے حادثے پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے معافی بھی مانگ لی۔

یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا میں طیارہ حادثے پر پاکستان کا اظہار افسوس

یاد رہے کہ 29 اکتوبر کو جکارتہ سے اڑنے والا بوئنگ720 میکس 8 جیٹ طیارہ پرواز بھرنے کے فوری بعد ہی حادثے کا شکار ہوگیا تھا، جہاز میں بیٹھے تمام 179 ہلاک ہوگئے جن میں سے اب تک 6 کی لاشیں سمندر سے نکالی گئی ہیں جبکہ بقیہ کی تلاش کے لیے گزشتہ پانچ روز سے آپریشن جاری ہے۔

Comments

- Advertisement -