تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

انڈونیشیا میں پام آئل کی برآمد پر پابندی، عالمی ماریٹ غیرمستحکم ہونیکا خدشہ

انڈونیشیا میں پام آئل کی برآمد پر پابندی آج سے شروع ہوگئی ہے جس کے باعث عالمی مارکیٹ کے غیرمستحکم ہونے کا خدشہ ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا کی پام آئل کی برآمد پر پابندی آج سے قابل عمل ہو گئی ہے۔ اس پابندی میں خام پام آئل، آر بی ڈی اور استعمال شدہ کوکنگ آئل بھی شامل ہیں جس سے عالمی مارکیٹ غیر مستحکم ہونے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ جکارتہ کا پام آئل کی عالمی برآمدات میں حصہ ایک تہائی ہے اور انڈونیشیا جوپام آئل کی برآمدی مارکیٹ میں ملائیشیا کے بعد سب سے بڑا حصہ دار ہے کی جانب سے اس پابندی کے عالمی اثرات مرتب ہوں گے۔

یہاں آپ کو بتاتے چلیں کہ آج کے دور میں پام آئل کا استعمال کھانے، صابن، کاسمیٹکس، خوردنی مصنوعات اور یہاں تک کہ پرنٹنگ سیاہی میں ہر جگہ پایا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -