تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

دہلی مسلم کش فسادات، انڈونیشیا نے بھارت کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا

جکارتہ: انڈونیشیا نے  بھارتی دارالحکومت میں جاری مسلم کش فسادات پر تشویش کا اظہار کیا اور بھارتی سفیر کو طلب کر کے اپنا شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈویشیا نے بھارت کے شہر دہلی میں ہونے والے فسادات پر جکارتہ میں تعینات بھارتی سفیر کو وزارتِ خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا اور مسلمانوں کی جانو و املاک پر حملوں کی تفصیلات طلب کیں۔

انڈونیشین وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امید ہے بھارتی حکومت فسادات پر جلد از جلد قابو پائے گی اور متاثرین کو مکمل انصاف فراہم کرتے ہوئے اُن کی ہر قسم کی مدد بھی کرے گی۔

انڈونیشیا کے وزیر برائے مذہبی امور فضل الراضی نے فسادات کو غیر انسانی اور مذہبی اقدات کے خلاف دیتے ہوئے کہا کہ ’بھارتی حکومت مسلمانوں سمیت اپنے ملک کی تمام اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرے اور انتہاء پسندوں کو لگام ڈالے‘۔

مزید پڑھیں: نئی دہلی مسلم کش فسادات، جسٹن ٹروڈو نے بھارت کے خلاف بڑا اعلان کردیا

فضل الراضی نے مذہبی رہنماؤں کو صبر و تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں پر حملہ کا بدلہ لینے کے لیے شرپسند عناصر ہمیں بھی نشانہ بناسکتے ہیں کیونکہ انڈونیشیا میں ہندوؤں کی آبادی کا تناسب 83 فیصد ہے۔

قبل ازیں کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے رکن اسمبلی کو ہدایت کی کہ وہ دہلی فسادات کے خلاف بھارتی حکومت کے سامنے احتجاج ریکارڈ کرائیں۔

یاد رہے کہ بھارتی دارالحکومت میں متنازع شہریت آرڈیننس کے خلاف گزشتہ کئی روز سے احتجاج جاری تھا، رواں ہفتے ہندو انتہاء پسندوں نے مظاہرین پر دھاوا بولا اور انہیں پولیس کی سرپرستی میں تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی فسادات کی سخت مذمت، پاکستان ہندو کونسل نے مودی کو ہٹلر قرار دے دیا

بھارتی انتہاء پسندوں نے مسلمانوں کے گھروں کو نذر آتش اور مسجد کو بھی شہید کیا۔ پرتشدد واقعات میں اب تک چالیس افراد کے جاں بحق ہوئے جبکہ 350 سے زائد زخمی ہیں۔

Comments

- Advertisement -