تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

انڈونیشیا میں زلزلے اور سیلاب کے نتیجے میں 1500 سے زائد افراد ہلاک

جکارتہ : انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی اور شہر پالو میں شدید نوعیت کا زلزلہ محسوس کیے گئے تھے، زلزلے کے باعث اٹھنے والے سمندری طوفان کی زد میں آکر اب تک 1500 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سولاویسی اور شہر پالو میں زلزلے اور سونامی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 1500 زائد تک پہنچ گئی جبکہ زلزلے کے نتیجے میں 70 ہزار عمارتیں زمین بوس ہوگئی یا انہیں شدید نقصان ہوا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سیلاب اور زلزلوں کے تھمنے کے بعد ریسکیو  اہلکاروں کی جانب سے متاثرہ شہروں میں امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ اب تک پیٹابو سے 26 اور بالاراؤ سے 48 افراد کو زندہ نکالا گیا ہے جبکہ  مزید افراد کی تلاش کا کام جاری رہے گا۔

ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے ترجمان کی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ ایک ہزار افراد اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں کیوں کہ زلزلے اور سیلاب کے باعث متاثرہ علاقوں میں کئی کئی فٹ گہرے گڑھے بن گئے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق متاثرہ افراد شدید زلزلوں اور سیلاب کے نتیجے میں بجلی سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ پانی تک بھی رسائی حاصل نہیں کرپارہے ہیں۔

دوسری جانب پولیس اہلکار  لیٹروں سے دکانوں کی حفاظت پر مامور ہیں جس نے پولیس کی مشکلات میں مزید اضافہ کردیا ہے، پالو شہر کی پولیس نے کچھ افراد کو گرفتار جو کمپیوٹر  اور نقدی چوری کرنے کے جرم میں حراست میں بھی لیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ آفٹر شاکس کے بعد سونامی کی 10، 10 فٹ اونچی لہروں نے شہر میں ایسی تباہی مچادی جس کے باعث شہر میں درجنوں عمارتیں تباہ ہوگئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی ہے، امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ زیر زمین 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا جس کے نتیجے میں سونامی کی 10 فٹ لہریں پیدا ہوئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ زلزلے اور سیلاب کے نتیجے میں سینکڑوں افراد لاپتہ ہیں جبکہ بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوچکی ہے۔


مزید پڑھیں : انڈونیشیا میں ایک مرتبہ پھر زلزلہ، ہلاکتوں کی تعداد 347 ہوگئی


یاد رہے کہ انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے لومبوک میں زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 347 ہوگئی ہے جبکہ زلزلے کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے اور سینکڑوں افراد زخمی ہیں۔

Comments

- Advertisement -