تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

انڈونیشیا:‌ مذہبی جماعت کے رہنما کو سرعام کوڑوں کی سزا

جکارتہ: انڈونیشیا میں مذہبی جماعت سے تعلق رکھنے والے رہنما اور عالم کو جرم ثابت ہونے پر سرعام کوڑے مارے گئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے عالم مخلص بن محمد پر الزام تھا کہ اُن کے شادی شدہ خاتون کے ساتھ گہرے مراسم ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مخلص بن محمد اسلامی قوانین تشکیل دینے والے ادارے آچے علما کونسل سے منسلک تھے اور وہ حکومت کے لیے قانون سازی کا کام بھی کرتے تھے۔

مزید پڑھیں: برونائی : بیرونی دباؤ مسترد، شرعی قوانین کا اطلاق، مجرمان کو سنگسار کیا جائے گا

مخلص بن محمد اور خاتون کو پولیس نے گزشتہ دنوں حراست میں لیا جہاں دونوں نے اپنے جرم کا اعتراف کیا جس کے بعد دونوں کو قانون کے تحت عوام کے سامنے کوڑے مارے گئے۔

علما کونسل کی سفارش پر مخلص بن محمد کو 28 جبکہ خاتون کو تیس کوڑے مارے گئے جبکہ ان کی کمیٹی رکنیت بھی ختم کردی گئی، حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ اب مخلص صرف اسلامی عالم ہیں اور وہ اسلامی قوانین کے نفاذ کے بعد عوامی طور پر سزا پانے والے پہلے مذہبی رہنما بھی ہیں۔

Comments

- Advertisement -