تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

انڈونیشیا طیارہ حادثہ، شوہر کی موت پر اہلیہ کا دل سوز پیغام

جکارتہ: انڈونیشیا کے بدقسمت طیارے میں ہلاک ہونے والے شوہر کی اہلیہ کا دل سوز پیغام سامنے آگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے مسافر نے ٹیک آف سے پہلے ہی اپنی اہلیہ کو سیلفی بھیجی تھی، ان کی شادی کو دو ہفتے ہی گزرےتھے۔

دارالحکومت کے شمال میں واقع جزیرے پینکال پنانگ کے لیے بدقسمت پرواز سے قبل 22 سالہ نوجوان فرور یانو کو ماسک پہنے ہوئے تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے۔

مسافر کی اہلیہ لٹفینی نے بتایا کہ دو ہفتے قبل ہی ہماری شادی ہوئی تھی اور شوہر کروز جہاز پر کام کرنے کے لیے جارہے تھے۔

لٹفینی کے مطابق شوہر نے صبح سوا چھ بجے طیارے سے موبائل پر پیغام بھیجا اور اس کے بعد ان کے پیغامات آنا بند ہوگئے تھے۔

خاتون نے بتایا کہ جب میں نے یہ خبر دیکھی تو فلائٹ نمبر کو ٹکٹ کی تصویر کے ساتھ موازنہ کیا جو شوہر نے انہیں بھیجی تھی بعدازاں معلوم ہوا کہ شوہر اسی طیارے موجود تھے۔

مزید پڑھیں: انڈونیشیا کے بدقسمت طیارے میں‌ بچوں‌ کے ساتھ سوار خاتون کا آخری دلخراش پیغام

واضح رہے کہ دو روز قبل انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سے 10 بچوں سمیت 50 مسافروں اور 12 کریئو ممبران کو لے جانے والا مسافر طیارہ اڑان بھرنے کے بعد غائب ہوگیا تھا۔

انڈونیشیا ایوی ایشن کے مطابق سریوجایا ایئرفلائٹ 182 کے طیارے کا 10 ہزار فٹ کی بلندی پر کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوا اور پھر یہ ریڈار سے بھی غائب ہوگیا تھا۔

ایوی ایشن کے مطابق طیارہ جس وقت لاپتہ ہوا وہ جاوا سمندر کے اوپر تھا۔ بعد ازاں وہاں موجود ماہی گیروں نے ملبہ دیکھا اور متعلقہ حکام کو آگاہ کیا جس کے بعد امدادی کارکنان جائے وقوعہ پر پہنچے۔

Comments

- Advertisement -