تازہ ترین

آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے پر امریکا کا ردعمل

واشنگٹن: امریکا نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)...

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

ملت ایکسپریس واقعہ : خاتون کی موت کے حوالے سے ترجمان ریلویز کا اہم بیان آگیا

ترجمان ریلویز بابر رضا کا ملت ایکسپریس واقعے میں...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

’اللہ حافظ‘ : انڈونیشیا کی بدقسمت آبدوز میں سوار اہلکاروں کی آخری ویڈیو سامنے آگئی

جکارتہ: انڈونیشین نیوی کی بدقسمت آبدوز میں سوار ہونے والے اہلکاروں کی آخری ویڈیو سامنے آگئی، جس میں وہ الوداعی گانا گنگنا رہے ہیں۔

انٹرنیٹ پر شیئر ہونے والی ویڈیو کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جب آبدوز ’کے آر آئی ننگالا 402‘ ڈوبنے کے قریب تھی اور یہ قابو سے باہر ہوگئی تھی کہ اُسی لمحے اس میں سوار 53 اہلکار ایک ساتھ بیٹھ کر الوداعی گانا گا رہے تھے۔

نیوی کے اہلکار مقامی زبان میں ’سمپائی جومپا‘ گانا گا رہے تھے جس کا مطلب’اللہ حافظ‘ یا کسی کو الوداع کہنا ہوتا ہے۔

اس ویڈیو میں آبدوز میں سوار کمانڈر ہیری اوکتاویان بھی اہلکاروں کے ساتھ بیٹھے گٹا بجا رہے تھے۔ انہوں نے گنگناتے ہوئے کہا ’میں لاپتہ ہونے کے حوالے سے کبھی سوچ بھی نہیں سکتا تھا، میں اُس کے بغیر رہنا نہیں چاہتا، میں تمھارے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں‘۔

دوسری جانب انڈونیشیا کی نیوی کے ترجمان نے اس ویڈیو پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ ویڈیو مارچ میں اُس وقت ریکارڈ کی گئی جب نیوی کمانڈر اہلکاروں کے ہمراہ مشن کے لیے منتخب ہونے پر خوشی منارہے تھے‘۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Erix Soekamti (@erixsoekamti)

نیوی کمانڈر نے کہا کہ ’اس ویڈیو کو حادثے سے چند گھنٹے قبل کا بتا کر پیش کیا جارہا ہے، جو کہ بالکل غلط ہے کیونکہ اہلکار مشن پر جاتے وقت گٹار اپنے ساتھ لے کر نہیں گئے، جبکہ ویڈیو میں جو اہلکار نظر آرہے ہیں، اُن میں سے چند حیات بھی ہیں‘۔

مزید پڑھیں: انڈونیشیا: لاپتا آبدوز کا معمہ حل، نیوی نے تصدیق کردی

واضح رہے کہ بدھ کے روز انڈونیشیا کی نیوی کی آبدوز بالی جزیرے کے قریب تربیتی مشق کے دوران لاپتہ ہوگئی تھی، اس آبدوز میں نیوی کمانڈر سمیت 53 اہلکار سوار تھے‘۔

چار روز بعد انڈونیشیا کے فوجی حکام نے آبدوز ڈوبنے اور اُس میں سوار تمام اہلکاروں کے مرنے کی تصدیق کی تھی۔ ترجمان نے بتایا تھا کہ انہوں 800 میٹر کی گہرائی سے آبدوز کے ٹکڑے ملے ہیں، جبکہ کسی اہلکار کی لاش نہیں مل سکی‘۔

Comments

- Advertisement -