تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

2 مادہ شیر چڑیا گھر کے ملازم کو ہلاک کر کے فرار، کئی جانور بھی ہلاک

جکارتہ: انڈونیشیا کے چڑیا گھر میں موجود دو مادہ شیروں نے مالک کو ہلاک کیا اور پنجرے سے فرار ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے مغربی صوبے پونٹیانک میں واقعے جزیرے بورنیو میں مٹی کا تودہ گرنے سے چڑیا گھر کے پنجرے کھل گئے۔

پنجرے کھلنے کا فائدہ چڑیا گھر میں موجود دو مادہ شیروں نے اٹھایا اور وہاں سے فرار ہونے کی کوشش کی، انتظامی رکن کے روکنے پر دونوں نے مل کر حملہ کیا اور مالک کو ہلاک کردیا۔ مٹی کا تودہ گرنے کے نتیجے میں کئی جانور منوں مٹی تلے دب کر ہلاک بھی ہوئے۔

چڑیا گھر کے ملازم کی ہلاکت کے بعد واقعے کی اطلاع محکمہ جنگلی حیات کو ملی جنہوں نے شیروں کو تلاش کرنے کے بعد انہیں نشانہ بنایا۔

حکام نے بندوق کے ذریعے شیروں کو نیند کا انجکشن دینے کی کوشش کی مگر انہیں کامیابی نہ مل سکی کیونکہ ایک شیرنی تو بے ہوش ہوگئی تھی جبکہ دوسری پر دوا کا اثر نہ ہوسکا۔

مزید پڑھیں: بھوکے شیر کا حملہ، محقق نے جان کیسے بچائی؟

یہ بھی پڑھیں: رات کی تاریکی میں 6 شیروں کا گاؤں پر حملہ، مویشی کو چیر پھاڑ دیا، ویڈیو وائرل

محکمہ وائلڈ لائف حکام نے صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد شیر کو مارنے کا فیصلہ کیا۔ حکام کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ ہمارے لیے بہت مشکل تھا مگر شہریوں کی حفاظت بھی اولین ترجیح ہے۔

حکام نے بتایا کہ دونوں مادہ شیر پنجرے میں موجود مالک کو ہلاک کرنے کے بعد فرار ہوئے، اہلکار کی لاش پر دانتوں اور پنجوں کے نشانات ہیں۔

Comments

- Advertisement -