اسلام آباد: رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے قائم مقام چیئرمین حمد اللہ خان ترین نے کہا ہے کہ انڈونیشیا نے پاکستان سے دو ارب پچیس کروڑ روپے مالیت کا پچاس ہزار میٹرک ٹن وائٹ رائس در آمد کرنے کا آرڈر جاری کردیا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزارت تجارت اور رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن کی کوششوں سے انڈونیشیا کی حکومت نے پاکستان سے پچاس ہزار میٹرک ٹن وائٹ رائس در آمد کرنے کا ٹینڈر جاری کیا۔
کینیا میں پاکستانی چاول کی شپمنٹس چوری، حکومت مدد کرے، رائس ایکسپورٹرز
انہوں نے کہا کہ پاکستان سے 8 ایکسپورٹر مشترکہ طور پر پچاس ہزار میٹرک ٹن وائٹ رائس انڈونیشیا کو بر آمد کریں گے، جس میں سے 12500 میٹرک ٹن چاول 5 فیصد، بروکن 460 ڈالر فی ٹن اور 37500 میٹرک ٹن چاول 15 فیصد جبکہ بروکن 450 ڈالر فی ٹن بر آمد کیا جائے گا۔
رائس ایکسپورٹر ایسوسی ایشن کے چیئرمین حمد اللہ خان ترین کا کہنا تھا کہ پاکستانی ایکسپورٹرز کی کوششوں سے پاکستان کے چاول کی بر آمدا ت میں اضافہ ہورہا ہے جس سے ملک کیلئے ایک کثیر زر مبادلہ حاصل ہورہا ہے ۔
تاجروں کو ہراساں کرنا بند کیا جائے، رائس ایکسپورٹرز
ان کا مزید کہنا تھا کہ چاول کی بر آمد سے پاکستان کو تقریباً دو کروڑ پچیس لاکھ ڈالر کا قیمتی زر مبادلہ حاصل ہوگا جو کہ پاکستان کے تجارتی خسارے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔