منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

انڈونیشیا کی وزیرخارجہ نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: انڈونیشیا کی وزیرخارجہ رتنو مرسودی نے دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی اور افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کی مصالحانہ کاوشوں کو سراہا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی اور انڈونیشیا کی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، اس دوران دو طرفہ تعلقات اور اقتصادی وتجارتی تعاون کے فروغ سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزرائے خارجہ نے پاکستان اور انڈونیشیا کے سیاسی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات پر اظہار اطمینان کیا۔

- Advertisement -

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اگست2020میں سلامتی کونسل کی کامیاب صدارت پر مبارکباد دی۔ اور امن عالم کے لیے کاوشوں پر بھی انڈونیشین حکومت کی تعریف کی۔

انڈونیشین وزیر خارجہ رتنو مرسودی نے افغانستان میں امن کے لیے پاکستان کی مصالحانہ کاوشوں کوسراہا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے سیاسی اور معاشی وتجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔ دونوں وزرائے خارجہ نے اہم علاقائی و عالمی امور پر مشاورت جاری رکھنے کا بھی عندیہ دیا۔

انڈونیشین ہم منصب نے وزیر خارجہ کی دورہ پاکستان کی دعوت قبول کرلی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں