جمعہ, جنوری 23, 2026
اشتہار

انڈونیشیا کے صدر پرابوو وسوبیانتو کا دورہ پاکستان مکمل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (10 دسمبر 2025): انڈونیشیا کے صدر پرابوو وسوبیانتو کا دورہ پاکستان مکمل ہو گیا اور وہ اپنے وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق انڈونیشیا کے صدر پرابوو وسوبیانتو کا دورہ پاکستان مکمل ہو گیا اور وہ اپنے وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر نے معزز مہمان کو الوداع کیا۔

انڈونیشین صدر نے دورہ پاکستان کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقاتیں کیں۔

اس دورے کے دوران صدر پرابوو وسوبیانتو کو صدر مملکت آصف علی زرداری نے سول اعزاز نشان پاکستان سے بھی نوازا۔

انڈونیشیا کے صدرنے دورہ پاکستان کے دوران تجارت، دفاع اور ٹیکنالوجی میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیا جب کہ اس موقع پر مختلف معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط بھی ہوئے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں