پی این ایس تبوک کی پاک بحریہ کے بیڑے میں باقاعدہ شمولیت

کراچی : پی این ایس تبوک کو بحری بیڑے میں باقاعدہ شامل کرلیا گیا، نیول چیف نے کہا کہ جہازکی شمولیت سےملکی بحری حدود کا دفاع مزیدبہترہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نیوی کا نیا جہازپی این ایس تبوک کراچی پہنچا ، جہاں پی این ایس تبوک کی بحری بیڑے میں باقاعدہ شمولیت کی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈکراچی میں منعقد ہوئی، نیول چیف محمد امجدخان نیازی تقریب کےمہمان خصوصی تھے۔
Induction ceremony of state of the art Corvette, PNS TABUK was held at PN Dockyard, Khi. Chief Guest, CNS Adm Muhammad Amjad Khan Niazi termed induction of PNS TABUK as an important milestone for PN to enhance Ops capabilities & promote maritime security in the region.(1/2) pic.twitter.com/d9h0zs1L0I
— DGPR (Navy) (@dgprPaknavy) December 17, 2020
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پی این ایس تبوک کی تعمیر ڈامین شپ یارڈرومانیہ میں کی گئی جبکہ جہاز کی کمیشننگ کی تقریب نومبرمیں رومانیہ میں منعقد ہوئی۔
ترجمان کے مطابق پی این ایس تبوک اسٹیٹ آف دی آرٹ ویپن،ڈیفنس سسٹم سےلیس ہے اور متعددنیول آپریشنزانجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ ہیلی کاپٹراورڈرون لےجانےکی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس موقع پر نیول چیف نے کہا کہ جہازکی شمولیت سےملکی بحری حدود کا دفاع مزیدبہترہوگا۔
پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پی این ایس یرموک بھی جولائی میں پاک بحریہ کےبیڑے میں شامل کیا گیا تھا۔