پیر, دسمبر 9, 2024
اشتہار

انڈس موٹر کا پاکستان میں پروڈکشن پلانٹ بند کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : معروف کمپنی انڈس موٹر نے پاکستان میں یکم تا 14 فروری پلانٹ مکمل بند رکھنے کا اعلان کردیا اور کہا کمپنی سامان کی کمی کےسبب پلانٹ نہیں چلاسکتی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سب سے بڑی گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی نے پلانٹ 15 روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

کمپنی کی جانب سے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹویوٹا گاڑیاں بنانے والی انڈس موٹر کا پلانٹ یکم سے 14 فروری تک بند رہے گا۔

- Advertisement -

انڈس موٹرز ٹویوٹا کا کہنا تھا کہ 15فروری کے بعد بھی پلانٹ صرف ایک شفٹ میں کھولاجائیگا، انڈس موٹر کو درآمدت کرنے میں بہت زیادہ مشکلات کا سامنا ہے، کمپنی سامان کی کمی کےسبب پلانٹ نہیں چلاسکتی۔

اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک نے 27 دسمبر 2022 کو آٹو سیکٹر کو ترجیح فہرست میں شامل نہیں کیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں