ہفتہ, مئی 16, 2026
اشتہار

دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب

اشتہار

حیرت انگیز

(17 ستمبر 2025): وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں محمد معین وٹو نے کہا ہے کہ دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میاں محمد معین وٹو نے بیان میں کہا کہ تربیلا ڈیم 27 اگست سے 100 فیصد بھر چکا ہے جبکہ منگلا ڈیم 96 فیصد بھر چکا، صرف 4 فٹ کی گنجائش باقی ہے۔

معین وٹو کا کہنا تھا کہ دریائے چناب پنجند پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، پانی کی سطح میں کمی جاری ہے، دریائے چناب کی سطح مزید کم ہو رہی ہے۔

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل کا بتانا تھا کہ دریائے سندھ میں گدو اور سکھر بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب ہے، کوٹری بیراج پر نچلے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کی سطح مستحکم ہے۔

معین وٹو کا کہنا تھا کہ حکومت کی توجہ نقصانات کے جائزے اور متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے پر مرکوز ہے، متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

دوسری جانب ای پی اے حکام کا کہنا ہے کہ راول ڈیم کے پانی کا اگست میں تیسرا ٹیسٹ کیا گیا، حالیہ پانی کے ٹیسٹ نتائج حوصلہ افزا رہے جبکہ مچھلیوں کی اموات کا کوئی واقعہ رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں