تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

آبی محاذ پر پاکستان کی اہم کامیابی : بھارت ڈیٹا شئیر کرنے پر تیار

لاہور : انڈس کمشنر سید مہر علی شاہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان کو آبی منصوبوں پراعتراضات کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کراتے ہوئے سیلاب کا پیشگی ڈیٹا شئیر کرنے پر تیار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق آبی تنازعات پر نئی دہلی میں مذاکرات کے بعد پاکستانی وفد آج واپس پہنچے گا ، 6رکنی پاکستانی وفدکی قیادت کمشنربرائے انڈس واٹرپاکستان مہرعلی شاہ نے کی۔
مذاکرات میں پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی سےمتعلق مسائل پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

واہگہ بارڈر پر انڈس کمشنر سید مہر علی شاہ نے بھارت سے واپسی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشن گنگا کا معاملہ سندھ طاس معاہدہ سے آگے نکل چکا ہے، ورلڈ بنک اس کو دیکھ رہا ہے۔

سید مہر علی شاہ کا کہنا تھا کہ پاکل دُل اور لوئر کلنائی پر اعتراض اٹھایا ہے ، ڈیزائن پر بھارت نے آئندہ میٹنگ میں جائزہ لینے کی یقین دہانی کرائی اور بھارتی حکام نے جلد ڈیموں کے معائیے کروانے کا کہا ہے۔

انڈس واٹر کمشنر نے کہا کہ مذاکرات ہوتے رہنے چاہئیں،مسائل حل ہوتے ہیں ، بھارت سیلاب کا پیشگی ڈیٹا شئیر کرنے پر تیار ہو گیا ہے ، پاکستان میں گلیشئرز پگھلنے کا عمل سست روی کا شکار ہے ، اس وجہ سے پانی کم آیا ہے۔

مذاکرات کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ ہماری بھارتی حکام سے خوشگودار ماحول میں بات ہوئی ، ہمارا فوکس 2روز مذاکرات پر ہی رہا ہے ، بھارت کو سندھ طاس منصوبے پر عمل درآمد کا کہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں مغربی دریاؤں پر بھارت کے ہائیڈروالیکٹرک منصوبوں پر اعتراضات پر بات ہوئی جبکہ پاکل دُل سمیت بھارتی منصوبوں پرپاکستان کے اعتراضات کابھی جواب مانگا گیا۔

بھارت سیلاب سے متعلق پیشگی معلومات فراہم کرے گا جبکہ بھارتی کمیشن پاکستان کےاعتراضات کاتفصیلی جائزہ لیکراگلی ملاقات میں بات کرے گا، پاک بھارت انڈس واٹر کمیشن کا اگلا اجلاس پاکستان میں منعقد ہوگا۔

Comments

- Advertisement -