اسلام آباد:صنعتوں سے سالانہ 225 ارب روپے اضافی بجلی بلز کی وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صنعتوں سے سالانہ 225 ارب روپے اضافی بجلی بلز کی وصولی کا انکشاف ہوا ہے جبکہ وزیر بجلی اویس لغاری صنعتوں سے اضافی بجلی بلز وصولی کی پالیسی سے ناخوش ہے۔
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق صنعتیں پروٹیکٹڈ صارفین کو سوا 200 ارب کی سبسڈی دے رہی ہیں، صنعتیں بجلی کی اصل قیمت سے زیادہ بلز ادا کر رہی ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ اس اضافی بجلی کے بلز نے انڈسٹری کو مسابقت کے قابل نہیں چھوڑا ہے اس کے علاوہ حکومت، صنعتوں سے کراس سبسڈی ختم کرنے پر غور کررہی ہے۔
ذرائع کے مطابق پروٹیکٹڈ صارفین کو سماجی تحفظ کے پروگرام کے ذریعے سبسڈی دینے کی تجویز زیر غور ہے کیوں کہ بجلی کے اضافی بلز سے ملکی برآمدات متاثر ہورہی ہیں، لاگت سے زیادہ وصولی کرنے کی پالیسی سے صنعتیں بند ہو رہی ہیں۔