تازہ ترین

ایشان کشن نے ون ڈے کرکٹ کی تیز ترین ڈبل سنچری بنا ڈالی

چٹاگانگ: بھارت نے بنگلہ دیش کو تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں 227 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی جبکہ سیریز بنگلہ دیش نے 2-1 سے اپنے نام کرلی۔

تیسرے ون ڈے میچ میں بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 409 رنز بنائے اور میزبان ٹیم کو 410 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف دیا جس کے تعاقب میں بنگال ٹائیگرز 182 رنز پر ڈھیر ہوگئے۔

بھارتی بیٹر ایشان کشن نے کیریئر کی پہلی سنچری کو ڈبل سنچری میں تبدیل کرتے ہوئے ون ڈے کرکٹ کی تیز ترین ڈبل سنچری اسکور کی۔

ایشان کشن نے 126 گیندوں پر 210 رنز کی شاندار اننگز کھیلی ان کی اننگز میں 24 چوکے اور 10 بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

بھارتی نوجوان بیٹر کو تسکین احمد نے لٹن داس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کروایا۔

واضح رہے کہ ایشان کشن ایک روزہ کرکٹ میں ڈبل سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے ساتویں اور بھارت کے چوتھے بلے باز بن گئے ہیں۔

اس سے قبل یہ اعزاز بھارت کے سچن ٹنڈولکر، روہت شرما، وریندر سہواگ بھی حاصل کرچکے ہیں جبکہ کرس گیل اور فخر زمان بھی ڈبل سنچری اسکور کرچکے ہیں۔

Comments