تازہ ترین

ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن کا استعمال غیر قانونی قرار دے دیا

اسلام آباد: ڈریپ نے امراض چشم میں ایواسٹین انجیکشن...

چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد : اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر...

خاور مانیکا کو گرفتار کرلیا گیا

لاہور : سرکاری رقبہ پر ناجائز تعمیرات کے الزام...
Array

محمد حفیظ اور ہربھجن سنگھ ’ارش دیپ‘ کے دفاع میں بول پڑے

قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ اور سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ فاسٹ بولر ارش دیپ سنگھ کی حمایت میں بول پڑے۔

ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں آصف علی کا کیچ چھوڑنے پر بھارتی نوجوان فاسٹ بولر ارش دیپ سنگھ بھارتی شائقین کے نشانے پر آگئے۔

 پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت کو آخری اوور میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر گروپ میچ میں ہار کا حساب برابر کردیا۔

پاکستان نے بھارت کا 182 رنز کا ہدف محمد رضوان اور محمد نواز کی شاندار اننگز کی بدولت آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔

ارش دیپ سنگھ بھارتی شائقین کے نشانے پر آگئے

میچ کے 18ویں اوور میں پاکستانی بیٹر آصف علی کا کیچ چھوڑنے پر بھارتی بولر ارش دیپ سنگھ تنقید کی زد میں آگئے۔

بھارتی ٹرولرز کی جانب سے ارش دیپ سنگھ پر تنقید کی گئی اور کیچ چھوڑنے پر انہیں پاکستان کا حسن علی بھی کہا گیا۔

بعدازاں محمد حفیظ نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ‘بھارتی ٹیم کے تمام شائقین سے میری درخواست ہے کہ کھیل میں ہم انسان ہونے کے ناطے غلطیاں کرتے ہیں براہ کرم ان غلطیوں پر کسی کی تذلیل نہ کریں’۔

دوسری جانب ہربھجن سنگھ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ‘نوجوان ارش دیپ پر تنقید کرنا بند کریں،کوئی بھی جان بوجھ کر کیچ نہیں چھوڑتا ہمیں اپنے لڑکوں پر فخر ہے، پاکستان نے بہتر کھیلا، شرم آتی ہے ایسے لوگوں پر جو اس پلیٹ فارم پر ارش اور ٹیم کے بارے میں گھٹیاں باتیں کہہ کر اپنے ہی کھلاڑیوں کو نیچا دکھا رہے ہیں’۔

واضح رہے کہ ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اگلے میچ میں 7 ستمبر کو پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی جبکہ 9 ستمبر کو پاکستان کو سری لنکا کا چیلنج درپیش ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

Comments

- Advertisement -