تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

نجی اسپتال کے وارڈ میں آگ بھڑک اٹھی، 2 نومولود جاں بحق

صادق آباد: رحیم یار خان کے ضلع صادق آباد کے نجی اسپتال میں آگ لگنے سے 2 نومولود جاں بحق ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق رحیم یار خان کے ضلع صادق آباد میں نجی اسپتال کے بچہ وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے اسپتال میں زیرعلاج 2 نومولود زندگی کی بازی ہار گئے۔

ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور آگ پر قابو پایا، ابتدائی رپورٹ کے مطابق اسپتال کے وارڈ میں آگ لگنے کی وجہ سے شارٹ سرکٹ بتائی گئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بچہ وارڈ میں واقعے کے وقت صرف 2 نومولود بچے ہی زیر علاج تھے، حادثے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ رواں سال اگست میں لاہور کے سر گنگا رام اسپتال کے چلڈرن وارڈ میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگ گئی تھی، حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی شخص جاں بحق یا زخمی نہیں ہوا تھا۔

اس سے قبل لاہور میں گھر میں رکھے ہیٹر سے آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں 3 ماہ کی بچی جاں بحق ہوگئی تھی۔

والد کا کہنا تھا کہ بیٹی سو رہی تھی اس دوران آگ نے چادر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، بچی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔

Comments

- Advertisement -