The news is by your side.

Advertisement

نومبر کا آخری ہفتہ : مہنگائی کی شرح میں 0.72 فیصد کمی

کراچی : نئے مالی سال 2019-20ء کے پانچویں ماہ (نومبر2019ء ) کے آخری ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.72 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.90 فیصد کمی ریکار ڈ کی گئی۔

 پاکستان بیور و شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق30 نومبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران کیلے ،آلو، دال مسور ،دال مونگ ،دال ماش، لہسن ، ملک پاؤڈر، خوردنی تیل، بیف،مٹن، ویجی ٹیبل گھی ،مسٹرڈ آئل ، سمیت 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

زندہ مرغی، انڈے، ٹماٹر،پیاز ،گڑ، چینی، گندم، آٹا ،ایل پی جی ،چنے کی دال ،سمیت 10اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول ، ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل ،گیس نرخ ،بجلی کے نرخ ،بجلی کا بلب ،تازہ دودھ ،دھی،چائے، روٹی سادہ ،باسمتی چاول،اری چاول ،سرخ مرچ، سگریٹ،نمک ، صابن ، سمیت 25 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.88، 0.80،0.77 اور 0.61 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں