The news is by your side.

Advertisement

اگست کے تیسرے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں کمی

کراچی: نئے مالی سال 2019-20ء کے دوسرے ماہ ( اگست 2019ء ) کے تیسرے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.08 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.04 فیصد اضافہ ریکار ڈ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں اگست کے تیسرے ہفتے میں کمی واقعی ہوئی ہے جس کے اثرات اشیائے خود ونوش پر بھی مرتب ہوں گے تاہم کم آمدن والوں کے ابھی بھی مہنگائی میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

پاکستان بیور و شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 23 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران پیاز ،چنے کی دال ، کیلے ، انڈے،گندم،آٹا ،چینی ، گڑ، دال ماش، ملک پاؤڈر،روٹی سادہ ، خوردنی تیل، بیف،مٹن، تازہ دودھ ، دھی، چائے، مسٹرڈ آئل ،ویجی ٹیبل گھی ، سمیت 24 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔

دوسری جانب لہسن ،ٹماٹر، آلو،زندہ مرغی،ایل پی جی ،دال مونگ ،دال مسور ، سمیت 7اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول ، ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل ،بجلی کے نرخ ،گیس نرخ ،بجلی کا بلب ، سرخ مرچ، اری چاول ،باسمتی چاول،سگریٹ،نمک ،صابن ، سمیت 22 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.02، 0.06 ،0.10 اور 0.12 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں