جمعہ, فروری 14, 2025
اشتہار

پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں بڑا اضافہ ریکارڈ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : ہفتہ وارمہنگائی کی شرح 1.36فیصد اضافے کے بعد 44.16 فیصد کی سطح پر پہنچ گئی، 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادو شمار جاری کردیے ، جس میں بتایا گیا ہے کہ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں1.36فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کا کہنا تھا کہ ہفتہ وارمہنگائی کی شرح44.16فیصدکی سطح پرپہنچ گئی، حالیہ ہفتے 21 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

اعدادو شمار میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے میں ٹماٹر19 روپے 41 فی کلو ، پیاز 17 روپے 29 پیسے،چکن 26 روپے31 پیسےفی کلو مہنگا ہوا جبکہ انڈے 17 روپے 22 پیسے، دال چنا 5 روپے 32 پیسے فی کلومہنگی ہوئی۔

ایک ہفتے میں ایل پی جی کاسلنڈر275 روپے، دال ماش4 روپے 40 پیسے،آٹےکا تھیلا6 روپے 53 پیسے مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 8 اشیا کی قیمتیں کم ہوئیں، آلو3 روپے 79 پیسےفی کلو، چینی66پیسے سستی ، اڑھائی کلو گھی کا ٹن3 روپے 84 پیسے سستاہوا۔

ادارہ شماریات نے مزید کہنا تھا کہ ایک ہفتے میں 22 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں